شہر کی معروف تعلیمی شخصیات پروفیسر چوہدری محمد رضوان، پروفیسر حمزہ سیٹھی، پروفیسر ناصر محمود، مہر محمد یونس (پرنسپل زریاب ماڈل پبلک ہاءی اسکول کنجاہ)، معروف ٹیچر ابوبکر و دیگر نے پروفیسر احمد عطا (شعبہ اردو، زمیندار کالج گجرات) کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمرہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے جو خوش نصیب افراد کو نصیب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر احمد عطا کا یہ بابرکت سفر ان کی زندگی میں روحانی بہتری اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کی تعمیر و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ایسے بابرکت مواقع ان کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر احمد عطا کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرماءے اور انہیں بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب کرے۔ آخر میں انہوں نے پروفیسر احمد عطا کے لیے صحت، کامیابی اور خوشحال زندگی کی دعا بھی کی۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمرہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
68