اقدامات پر بریفنگ ، کنسلٹنٹ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پنجاب واسا، کرنل (ر) فواد حفاظتی معیار پر اطمینان کا اظہار

59

گجرات شہر بھر میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپے مالیت کے سیوریج منصوبوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کنسلٹنٹ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پنجاب واسا، کرنل (ر) فواد کادورہ،منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی ہدایات پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین بھلی اور ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالوہاب کیہیلتھ اینڈ سیفٹی اقدامات پر بریفنگ ، کنسلٹنٹ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پنجاب واسا، کرنل (ر) فواد حفاظتی معیار پر اطمینان کا اظہار
منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی ہدایات پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین بھلی اور ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالوہاب نے ہیڈ آفس واسا گجرات میں استقبال کیا اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر انہیں 100 کیوسک گنجائش کے حامل زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن، 40 کیوسک کی گنجائش پر مشتمل مدینہ سیداں ڈسپوزل اسٹیشن، نارووالی ڈسپوزل اسٹیشن، کالرہ ڈسپوزل اسٹیشن اور لوراں سے یونیورسٹی روڈ تک زیر تعمیر کلورٹ کا دورہ کروایا گیا، جہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا،دروان دورہ کرنل فواد نے تعمیراتی مقامات پر جامع سیفٹی پروٹوکولز کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا،اس موقعہ پر مزدوروں کو ہیلمٹ، حفاظتی جیکٹس، سیفٹی شوز، دستانے اور دیگر ذاتی حفاظتی سامان (PPE)سمیتخطرناک مقامات پر وارننگ سائن بورڈز، حفاظتی باڑ، بیریئرز اور ریفلیکٹرز اور کھلے گڑھوں اور گہری کھدائی والے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے مناسب شٹرنگ، سلوپس اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کرنل فواد نے مزیدہدایت کی تمام منصوبوں پر عالمی معیار کے مطابق حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے اور باقاعدگی سے سیفٹی آڈٹس، تربیتی سیشنز اور آگاہی مہمات جاری رکھی جائیں تاکہ مزدوروں اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے، انکا مزید کہنا تھا شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرسٹ ایڈ کٹس، آگ بجھانے والے آلات اور تربیت یافتہ عملہ بھی موجود تھا، جبکہ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں