نوجوان صحافی میاں اذان گجر کا شاندار اقدام، “گجرات جونیئرز کرکٹرز لیگ” کا اعلان
گجرات (بیورو چیف) گجرات شہر کے نوجوان اور متحرک صحافی میاں اذان گجر نے مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے “گجرات جونیئرز لیگ” (GJL) متعارف کروا دی ہے۔ اس لیگ کا مقصد انڈر 18 کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔لیگ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے میاں اذان گجر کا کہنا تھا کہ “میں نے اس کا آغاز اپنے شہر گجرات سے کیا ہے، لیکن میرا عزم ہے کہ اسے آہستہ آہستہ پورے پاکستان تک پھیلاؤں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اس لیگ میں ہر ماہ یا ہر سال 4 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فی الحال ابتدائی مرحلے میں دو ٹیموں کی سلیکشن مکمل کر لی گئی ہے جن کے نام ‘گجرات زلمی’ اور ‘گجرات ٹائیگرز’ رکھے گئے ہیں، جبکہ اگلے ایونٹس میں ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔لیگ کا پہلا افتتاحی میچ 26 اپریل بروز اتوار کو لیجنڈز اسپورٹس ارینا (نزد بادشاہی روڈ، گجرات) میں کھیلا جائے گا، جس میں گجرات زلمی اور گجرات ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ مقامی کھیلوں کے حلقوں نے میاں اذان گجر کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے اور اسے جونیئر کرکٹرز کے لیے ایک بڑی امید قرار دیا ہے۔
اس لیگ کا مقصد انڈر 18 کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں
60