بہاولنگر میں انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کی ایک روشن مثال قائم کرتے ہوئے چیئرٹی ڈوئینگز فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے گئے

58

بہاولنگر میں سیلاب متاثرین کے لیے 18 مکانات مکمل، “نئی چھت نیا خواب” منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا
بہاولنگر (بیورو چیف رپورٹ )
بہاولنگر میں انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کی ایک روشن مثال قائم کرتے ہوئے چیئرٹی ڈوئینگز فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے گئے 18 مکانات مستحق خاندانوں کے حوالے کر دیے گئے۔ پسماندہ علاقے شیرا چترا میں “نئی چھت نیا خواب” منصوبہ باقاعدہ طور پر مکمل کر لیا گیا افتتاحی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں شوکت لالیکا شہید کے صاحبزادگان میاں انعام باری شوکت لالیکا اور میاں عمر زمان لالیکا ایڈووکیٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ قائد اعظم پریس کلب بہاولنگر کے وفد نے بھی بھرپور نمائندگی کی۔ وفد میں ضلعی صدر اعظم خان، بانی چیئرمین چوہدری طارق محمود، تحصیل صدر ملک آصف رضا، اجمل خان بلوچ ایڈووکیٹ، خضر حسین کریمی، چوہدری مطلوب اور ابوبکر سکھیرا شامل تھے تقریب کے دوران میاں انعام باری شوکت لالیکا نے ربن کاٹ کر بستی کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مستحق خاندانوں میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سی ای او احمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور انہیں باعزت رہائش فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے، اور مستقبل میں بھی فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے
دوسری جانب، بستی کے مکینوں نے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر میاں انعام باری شوکت لالیکا نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی پوری کالونی کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مستقل ریلیف فراہم کیا جا سکے یہ منصوبہ نہ صرف متاثرین کے لیے ایک نئی امید ثابت ہوا بلکہ علاقائی سطح پر فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کی بھی ایک عملی مثال بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں