کنجاہ (بلال بٹ) کنجاہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری تنویر اکرم کنجاہی کی قیادت میں ایک وفد نے نور ہاؤس کنجاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی او نور گروپ آف کمپنیز الحاج محمد اعجاز کو فری ڈسپنسری اور نور ہاؤس کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔وفد میں مہر محمد اقبال سابق صدر میلاد کمیٹی کنجاہ، مہر عبدالرشیدصدر تحریک منہاج القران کنجاہ، ناصر اقبال (ناصر برادرز)نائب صدر آل پنجاب کریانہ مرچنٹ، مہر علی رضا بسمہ اللہ رینٹ اے کار، شہریار ناصر سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے الحاج محمد اعجاز کو طلائی ہار پہنایا اور مٹھائی کی ٹوکری پیش کرتے ہوئے ان کی فلاحی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ نور فری ڈسپنسری جیسے منصوبے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہیں، جہاں مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو کہ ایک قابلِ تقلید اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے فلاحی کاموں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔الحاج محمد اعجاز نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ایسے منصوبے جاری رکھتے رہیں گے اور عوامی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے سی او نور گروپ آف کمپنیز الحاج محمد اعجاز کو فری ڈسپنسری اور نور ہاؤس کے قیام پر مبارکباد پیش کی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
95