گجرات: خدمت کی سیاست ہمارا مشن، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو
منگووال(شاہ زیب شبیرباجوہ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 65، چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست ان کا منشور ہے اور عوامی مسائل حل کر کے انہیں دلی سکون حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ڈیرے پر آنے والے ہر سائل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا انہوں نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے منگوال غربی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیاجہاں مسلم لیگ (ن) منگوال کے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقاتیں کی گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا کہ وہ حلقے کے عوام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور مختلف مقامات پر باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ عوام کےمسائل براہِ راست سن کر ان کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکےانہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے اور آج پاکستان عالمی سطح پر ایک باوقار مقام حاصل کر چکا ہےانہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت نے نہ صرف پاکستان کا وقار بلند کیا بلکہ عالم اسلام میں بھی ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیاان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائےایم این اے نے کہا کہ منگوال غربی، لالہ موسیٰ، ڈنگہ اور دیگر علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اور ان کی اولین ترجیح ہے کہ حلقے کے ہر علاقے کو یکساں بنیادوں پر جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے میگا پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے جن کے ثمرات آنے والی نسلیں بھی سمیٹیں گی انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ذاتی مفادات سے بالاتر ہے اور ہمارے خاندان کی روایت رہی ہے کہ ہر دکھی انسان کی خدمت کی جائےاس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری رضا علی وڑائچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے منگوال غربی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیاجہاں مسلم لیگ (ن) منگوال کے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقاتیں کیں
75