تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی (این اے-62) چوہدری محمد الیاس تھے جن کا کمیٹی ممبران اور علاقہ مکینوں نے پرتپاک استقبال کیا

63

ایم این اے چوہدری محمد الیاس نے یوتھ ونگ یوسی باہروال کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
گلیانہ (آصف حسین عطاری) گلیانہ روڈ پر واقع کوہِ نور میرج ہال میں یونین کونسل باہروال کی نو منتخب کوآرڈینیشن کمیٹی اور یوتھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی (این اے-62) چوہدری محمد الیاس تھے جن کا کمیٹی ممبران اور علاقہ مکینوں نے پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی ایم این اے چوہدری محمد الیاس نے کوآرڈینیشن کمیٹی اور یوتھ کمیٹی کے عہدیداران میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل نمایاں شخصیات میں چوہدری وسیم جاوید (بیگا)، چوہدری محمد الیاس (ڈھل گہڑ)، اشتیاق اکرم (باہروال)، سب امتیاز جرال، مہر ایم ارشد (باغانوالہ)، چوہدری جنید اختر، چوہدری افراز امتیاز (چک کمال)، چوہدری بلال انور اور مرزا ساجد شامل تھے۔
اس موقع پر یوتھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جن میں چوہدری طیب، علی اکبر، چوہدری ارسلان (ڈھل گہڑ)، چوہدری سجاد، عمر شہزاد، وقار اسلم (چیچیاں)، چوہدری زبیر احمد، چوہدری ایم وقاص، چوہدری شہزاد زمان (چک کمال)، چوہدری افضال منیر، حسان سبحانی، یحییٰ حنیف (بیگا)، ایم احمد، بادل رضا، ایم فیاض، تیمور اصغر، احد رحمان، قمر زمان، ماسٹر عمران جرال، مرزا مدثر اور محسن علی (باہروال) شامل تھے۔اپنے خطاب میں ایم این اے چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ ان کمیٹیوں کا قیام عوامی مسائل کے فوری حل اور نوجوانوں کو مثبت سیاسی کردار دینے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر یوتھ کمیٹی کے نمائندگان، خصوصاً چوہدری وسیم جاوید اور دیگر منتظمین نے مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں