وزیراعظم جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ اور جنگ بندی کے لیے دو ہفتے کی مہلت کی درخواست ایک مثبت پیش رفت ہے

58

وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے ممبر امن کمیٹی خواجہ عظیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بروقت اقدام سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ اور جنگ بندی کے لیے دو ہفتے کی مہلت کی درخواست ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے حالات کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج رات ممکنہ بمباری رکوانے کی بھی اپیل کی جس پر عالمی سطح پر مثبت ردعمل متوقع ہے۔ خواجہ عظیم کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست بھی کی ہے جس پر ایرانی حکام کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا میں بھی اس سفارتی رابطے کو نمایاں کوریج دی جا رہی ہے جبکہ دونوں اطراف سے مثبت رابطوں کی تصدیق کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں