حادثے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں اداسی چھا گئی جب کہ پریکٹس بھی روک دی گئی

69

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران حادثہ، سر پر گیند لگنے سے پلیئر شدید زخمی
حادثے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں اداسی چھا گئی جب کہ پریکٹس بھی روک دی گئی ہ
کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی تھی۔
بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد ٹریننگ کو معطل کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق واقعہ کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر اویس ان کی نگرانی کررہے ہیں ۔ میر حمزہ سجاد کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں