پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو شالیمار بلڈرز اینڈ ڈویلپرز چوہدری فلک شیر رانجھا نے کہا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے براہ راست اثر عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہونے سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے جس کا بوجھ عام آدمی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ بھی اس صورتحال سے شدید متاثر ہوتا ہے کیونکہ سیمنٹ، سریا اور دیگر مٹیریل کی ترسیل مہنگی ہونے سے منصوبوں کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ چوہدری فلک شیر رانجھا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور ایسے فیصلے معیشت کو مزید دباؤ میں لے آتے ہیں جبکہ عوام کی قوت خرید بھی مسلسل کم ہو رہی ہے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
ایندھن مہنگا ہونے سے براہ راست اثر عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔
65