تھانہ پھالیہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عمیر چٹھہ نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس پر شہریوں اور تاجروں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ رہنما انجمن تاجران عرفان جٹ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او عمیر چٹھہ نے مختصر وقت میں ہی اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے جس سے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے میں مدد ملے گی۔ عرفان جٹ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔ شہریوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ پولیس اسی جذبے کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
عرفان جٹ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
139