منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی خصوصی ہدایات پر واسا گجرات کی جانب سے ریونیو ریکوری کو بہتر بنانے و نادہندگان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو واسا ڈاکٹر افضال افضل کا شہر کے اہم تجارتی و کاروباری روڈ جی ٹی ایس چوک سے جیل چوک تک سپاٹ چیکنگ مہم کا آغاز، متعدد نادہندگان کو موقع پر ہی نوٹسز جاری ، 5 روز کے اندر اندر اپنے تمام واجبات ادا کرنے کی ڈیڈ لائن
واسا گجرات کا شہر بھر کے اہم تجارتی و کاروباری علاقوں میں بھرپور واسا بلوں کے حوالے سے سپاٹ چیکنگ مہم کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو واسا ڈاکٹر افضال افضل نے عملے کے ہمراہ جی ٹی ایس چوک سے فوارہ چوک ، موٹرسائیکل مارکیٹ ،شاہ حسین چوک ،ڈھکی چوک، پرنس چوک جناح روڈ سمیت جناح چوک تک مختلف مارکیٹس، دکانوں اور کمرشل یونٹس میں واسا بل کی ادائیگی کے حوالے سے سپاٹ چیکنگ کی،اس خصوصی مہم کا مقصد واسا کے واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانا، نادہندگان کی نشاندہی کرنا اور انہیں فوری ادائیگی پر آمادہ کرنا تھا تاکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے، دوران چیکنگ متعدد نادہندگان کو موقع پر ہی نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 روز کے اندر اندر اپنے تمام واجبات ادا کرنے ہدایات دی جبکہ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور عدم ادائیگی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کارروائی میں پانی و سیوریج کنکشن کی بندش، جرمانے اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے اس مہم کو سراہتے ہوئےکہنا تھا واسا گجرات شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے فوری حل کے لیے مالی وسائل کا ہونا ضروری ہے، جس کے لیے ریونیو کی بروقت وصولی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور ادارے کے ساتھ تعاون کریں،منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کا مزید کہنا تھافیلڈ اسٹاف کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے اور تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب بھی پیش رفت جاری ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکےڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال افضل نے موقع پر موجود دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ واسا گجرات شہریوں کو فراہمی آب اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے، جس کی کارکردگی کا انحصار ریونیو کی بروقت وصولی پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صارفین اپنے واجبات بروقت ادا نہیں کریں گے تو ادارے کے لیے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا مشکل ہو جائے گا انکا مزید کہنا تھا واسا گجرات کسی بھی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں لائے بغیر میرٹ پر کارروائی جاری رکھے گا اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریونیو ریکوری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اور ایسے تمام صارفین کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا جو جان بوجھ کر واجبات کی ادائیگی سے گریز کر رہے ہیں
واسا گجرات شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے
98