اداکارہ کنیکا سدانند نے اپنی زندگی کے ایک اہم دور کے بارے میں سنائی

44

میں اور “کمار شانو “5برس میاں بیوی کی طرح رہے ،لیکن انھوں نے میرااستعمال کرکے چھوڑدیا:کنیکا
ابوالہول ہوشیار پوری
———————-
بالی ووڈ کی دنیا میں اکثر ستاروں کی ذاتی زندگیاں بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی بالی ووڈ فلموں میں منفی کردار اداکرنے والی اداکارہ کنیکا سدانند نے اپنی زندگی کے ایک اہم دور کے بارے میں سنائی، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

کنیکا سدانند کے مطابق، وہ شادی سے پہلے 90 کی دہائی میں معروف گلوکار کمار سانو کے ساتھ ایک تعلق میں رہ چکی ہیں، حالانکہ اس وقت کمار سانو شادی شدہ تھے۔ کنیکا کا کہنا ہے کہ وہ دونوں 5سال تک میاں بیوی کی طرح خفیہ طور پر ساتھ رہے۔جبکہ کمار سانو اپنی بیوی سے الگ رہ رہے تھے-

انہوں نے مزید بتایا کہ جب کمار سانو کی اہلیہ کو اس تعلق کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ شدید غصے میں آ گئیں، یہاں تک کہ ایک دن انہوں نے ہاکی سے کنیکا کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا۔ اس کے باوجود کنیکا اور کمار سانو کا رشتہ ختم نہیں ہوا۔

تاہم وقت کے ساتھ حالات بدل گئے۔ کنیکا کے مطابق، بعد میں انہیں احساس ہوا کہ کمار سانو کسی اور کے قریب ہو گئے ہیں اور ان سے دور ہونے لگے۔ بالآخر یہ رشتہ ختم ہو گیا۔ کنیکا سدانند نے بعد میں یہ بھی تسلیم کیا کہ انہیں اس تعلق میں دھوکہ ملا۔اور کمار شانو نے یہ بات تسلیم بھی کی –
یہ واقعہ ان کی زندگی کے ان تجربات میں سے ایک ہے جس کے بارے میں وہ آج بھی کھل کر بات کرتی ہیں-
👀👀

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں