رانا محمد علی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی عملی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی جو آج پنجاب حکومت پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے مختصر عرصے میں عوامی خدمت کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے جس کی بدولت عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور صفائی کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ہر ضلع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ رانا محمد علی نے مزید کہا کہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کے باعث کرپشن میں واضح کمی آئی ہے اور سرکاری ادارے بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ترقی کا یہ سفر مزید تیز ہو سکے اور صوبہ خوشحالی کی جانب بڑھے۔ اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور صفائی کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
204