اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے

109

کنجاہ (بلال بٹ) کنجاہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات مرزا ظہیر عارف اور مرزا شیراز عارف نے محمد یعقوب بٹ عطاری (مرحوم) کی صاحبزادی اور محمد رضوان بٹ عطاری (مرحوم)، بلال احمد بٹ عطاری اور بدر عباس بٹ عطاری کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے جس سے اہلِ خانہ ہی نہیں بلکہ پورا علاقہ غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا عارضی ہے اور ہر انسان نے ایک دن اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونا ہے، تاہم اپنے پیاروں کی جدائی کا غم انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ایسے موقع پر صبر اور حوصلہ ہی مومن کا اصل ہتھیار ہے۔مرزا ظہیر عارف اور مرزا شیراز عارف نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کی کامل بخشش فرمائے۔انہوں نے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور انہیں اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر ہمیں مرحومین کے لیے زیادہ سے زیادہ دعا اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے انہیں نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں