پھالیہ سے خبر دے رہے ہیں جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں مہر محمد وسیم
تحصیل پھالیہ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی پرائیویٹ سکول و کالج کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے باوجود تعلیمی ادارہ کھولنے پر فوری ایکشن لیا گیا جس کے نتیجے میں سپیریئر گروپ آف کالجز کو بند کر کے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے جبکہ طلبہ کے لیے آن لائن تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ان کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا اور کسی بھی ادارے یا فرد کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہری حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی کی بہترین مثال قرار دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا ہے
۔ اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے باوجود تعلیمی ادارہ کھولنے پر فوری ایکشن لیا گیا
130