وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر نے علی الصبح گوڑھا محلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گلیوں میں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات، نکاسی آب کے نظام اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران اور صفائی عملے کو تاکید کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ میں موجود افسران کی کارکردگی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
صفائی ستھرائی کے انتظامات، نکاسی آب کے نظام اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
180