سرگودھا: حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اے ایس پی سٹی وقار احمد کی زیر صدارت میٹنگ
شہر کی حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک اے ایس پی سٹی دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، میٹنگ میں سٹی سرکل کے مختلف علاقوں میں موجود حساس تنصیبات کی سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ تمام اہم عمارات، تعلیمی اداروں اور عوامی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور نجی سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے مختلف اداروں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا، میٹنگ میں موجود مختلف اداروں کے نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے سیکیورٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
140