گلیانہ(آصف حسین عطاری) صدر گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ حاجی نعیم اقبال کی قیادت میں گلیانہ پریس کلب کے وفد نے کوٹلہ پریس کلب کے صدر چوہدری فیاض انجم کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وفد میں سینئر نائب صدر مدثر منظور اعوان، گروپ لیڈر ڈاکٹر انصر فاروق مغل، فنانس سیکرٹری ذوالفقار بٹ اور چیئرمین ممبرشپ کمیٹی ڈاکٹر محمد رشید شامل تھے۔
یاد رہے کہ چوہدری فیاض انجم چند روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے، جس کے باعث ان کے پاؤں پر گہری چوٹ آئی تھی۔ وفد کے ارکان نے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چوہدری فیاض انجم نے وفد کی آمد اور ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بتدریج صحت یاب ہو رہے ہیں۔
وفد کے اراکین نے اس موقع پر صحافتی برادری کے باہمی اتحاد، یکجہتی اور مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، اور ایسے مواقع پر ایک دوسرے کی دلجوئی کرنا پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے۔
حاجی نعیم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلیانہ پریس کلب ہمیشہ اپنے ساتھی صحافیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ انہوں نے چوہدری فیاض انجم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جلد صحت یابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے خوشی کا باعث ہوگی۔
آخر میں وفد نے چوہدری فیاض انجم کے لیے خصوصی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد از جلد مکمل صحت یاب ہو کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔
وفد میں سینئر نائب صدر مدثر منظور اعوان، گروپ لیڈر ڈاکٹر انصر فاروق مغل، فنانس سیکرٹری ذوالفقار بٹ اور چیئرمین ممبرشپ کمیٹی ڈاکٹر محمد رشید شامل تھے
149