گلیانہ(آصف حسین عطاری) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کی مجموعی صفائی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
دورے کے دوران ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا
133