امریکہ اسرائیل کی انتہا پسندانہ پالیسیاں دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک رہی ہیں،مرزا مختار احمد
گجرات(فیصل وڑائچ سے)سرپرست اعلی مسلم لیگ ن منگووال مرزا۔مختار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیاں عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہیں، اور عالمی برادری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات کے پیچھے بڑی طاقتوں کے مفادات کارفرما ہیں، جنہیں روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے خصوصاً امریکہ اور اسرائیل کی خارجہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات مشرقِ وسطیٰ سمیت مختلف خطوں میں بدامنی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ مؤثر کردار ادا کریں اور دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔مرزا مختار احمد نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کو اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے اور انصاف، برابری اور امن کے اصولوں کو ترجیح دینی چاہیے، تاکہ دنیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔