وفد کے ارکان نے الحاج محمد اعجاز کو نور ہاؤس کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

97

کنجاہ (بلال بٹ) کنجاہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مرزا شیراز عارف کی قیادت میں ایک معزز وفد نے نور ہاؤس کنجاہ کا دورہ کیا اور سی او نور گروپ آف کمپنیز الحاج محمد اعجاز سے عید مل کر انہیں مبارکباد پیش کی۔وفد میں ملک وسیم اعجاز ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، انعام اللہ لودھی، ملک زاہد، چوہدری نوید کلیہ، حسن بٹ، ملک سلیم، میر ابرار، مرزا وقار، مرزا شیر زمان، ظہیر عباس، ملک بلال، حسن شبیر، وقاص رحمانی سمیت دیگر معززین شامل تھے۔اس موقع پر وفد کے ارکان نے الحاج محمد اعجاز کو نور ہاؤس کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔مرزا شیراز عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا الحاج محمد اعجاز پر خاص کرم ہے کہ انہیں کامیابیوں سے نوازا اور خدمتِ خلق کا جذبہ عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھلائی کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔آخر میں الحاج محمد اعجاز نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی خدمتِ خلق کے مشن کو جاری رکھیں گے۔الحاج محمداعجاز،بلال بٹ،سیٹھ خالدمحمود،سعیداحمدسعید،مبشرمختارنے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔الحاج محمداعجازنے وفدکاشکریہ اداکیااورکہاکہ میں آپ کے اس خلوص اورمحبت کی قدرکرتاہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (نمائندہ خصوصی) تحصیل پریس کلب کنجاہ کاایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت محمدبلال بٹ منعقدہوا۔جس میں محمدیعقوب بٹ عطاری مرحوم کی بیٹی،محمدرضوان بٹ عطاری مرحوم،بلال احمدبٹ عطاری،بدرعباس بٹ عطاری کی ہمشیرہ کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاگیا۔مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعاکی گئی۔اجلاس میں چوہدری زبیراحمدوڑائچ،اشتیاق احمدآفتاب،شکیل ممتاز،راناحاکم علی شہزاد،نیازولی خان،شعیب گوندل،شوکت علی چیمہ،شاہدخالدبٹ،عمران قیصر،فہدوڑائچ،زین چوہان،عبداللہ بٹ،شاہ زیب شبیر باجوہ،باواعبدالہادی سمیت صحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں