پراپرٹی ٹرانسفر اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ معروف بزنس مین اور چیف ایگزیکٹو المیزان پراپرٹی ڈیلر میاں لیاقت علی نے رٹ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جائیداد کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر کے مراحل میں غیر ضروری رکاوٹوں اور پیچیدہ طریقہ کار کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث شہریوں کا قیمتی وقت اور سرمایہ ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے واضح اور سادہ طریقہ کار متعارف کرائیں تو اس سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ میاں لیاقت علی نے کہا کہ پراپرٹی کے معاملات میں شفافیت اور آسانی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے اور اگر اس شعبے کو سہولیات فراہم کی جائیں تو اس سے معیشت کو بھی فائدہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ پراپرٹی ٹرانسفر کے نظام کو مزید بہتر اور آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
عوام کو جائیداد کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر کے مراحل میں غیر ضروری رکاوٹوں اور پیچیدہ طریقہ کار کا سامنا کرنا پڑتا ہے
111