حضرت علی ابن ابی طالب کی سیرت اور تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی موجود ہے۔

76

حضرت علیؓ کی تعلیمات امت کے لیے مشعلِ راہ اور کامیابی کا راستہ ہیں۔چوہدری راشد محمود تارڑ
منگووال(فیصل وڑائچ سے)معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حاجی راشد محمود تارڑ نے کہا ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب کی سیرت اور تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی موجود ہے۔ حضرت علیؓ نے اپنی زندگی میں عدل، شجاعت، علم اور تقویٰ کی جو مثال قائم کی وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے نے کہا کہ حضرت علیؓ نے دین اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ ان کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ مشکلات اور آزمائشوں میں بھی حق کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے۔ اگر مسلمان ان کی سیرت اور تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں تو معاشرے میں امن، انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم و حکمت کا عظیم سرچشمہ ہے اور ان کی تعلیمات انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت علیؓ کے اسوۂ حسنہ سے سبق حاصل کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں