حافظ آصف علی مہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان ہمیں ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

88

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ وہ مقدس وقت ہے جب ہمیں نہ صرف اپنی عبادات پر توجہ دینی چاہیے بلکہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کا خاص خیال بھی رکھنا چاہیے۔ حافظ آصف علی مہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان ہمیں ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے میں صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ مستحق خاندانوں کی مدد کریں، راشن کی فراہمی یقینی بنائیں اور سفید پوش افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان تک خاموشی سے امداد پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں بہت سے گھرانے شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں مخیر حضرات آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی گھر افطار اور سحری سے محروم نہ رہے۔ حافظ آصف علی مہر نے مزید کہا کہ صدقہ و خیرات اور زکوٰۃ کی بروقت ادائیگی سے معاشرے میں توازن اور محبت کو فروغ ملتا ہے اور یہی رمضان کا اصل پیغام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں