لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ راولپنڈیز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ کے ساتھ 9 کروڑ 15 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا ہے، جو اس مرحلے کا سب سے مہنگا براہ راست معاہدہ ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میٹ ہنری، کراچی کنگز نے عادل رشید، ملتان سلطانز نے لانس مورس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگوسن جبکہ لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کامندو مینڈس کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پی ایس ایل کی آٹھ میں سے چھ فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست معاہدے کیے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک منعقد ہونا طے ہے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے۔
6۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ معروف آل راؤنڈر فاطمہ ثنا ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ تمام مقابلے روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ قومی سکواڈ میں منیبہ علی، سدرہ امین، نشرہ سندھو، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، طوبیٰ حسن اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستان اس چیمپئن شپ میں نو میچوں میں پانچ فتوحات کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان اور بنگلہ دیش آج مدمقابل ہوں گے
6