نوجوان ہنر سیکھ کر اپنا مستقبل روشن اور معاشی طور پر خودمختار بنیں، کیپٹن (ر) تیمور احمد
منڈی بہاؤالدین (فیض احمد) صدر ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کیپٹن (ر) تیمور احمد نے رٹ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور عملی تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (VTI) منڈی بہاؤالدین نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنرمند بنانے اور باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے میں کلینیکل اسسٹنٹ، موٹر سائیکل مکینک اینڈ آٹو، ڈومیسٹک اینڈ انڈسٹریل الیکٹریشن، ایئر کنڈیشننگ اینڈ ریفریجریشن، ڈریس میکنگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر آپریٹر اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تربیتی کورسز پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فنی مہارتوں کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ نوجوان ان مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور معاشی خودمختاری کی جانب قدم بڑھائیں۔ ہنرمند نوجوان نہ صرف اپنے خاندان کی خوشحالی بلکہ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہنرمند نوجوان ہی خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔
نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور عملی تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفصیلات کے لیے کلک کریں
8