95

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا،

لندن (فرنٹ ڈیسک بشریٰ تبسم ) اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلیے بلایا تھا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔عادل راجہ کو پاک فوج کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر بیرون ملک مقیم چار افراد کے خلاف غداری اور بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں صحافی شاہین صہبائی ، وجاہت ایس خان ، سیدحیدر رضامہدی اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیاہے ۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ ان 4 افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں