68

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والےڈرائیورزکے خلاف شروع ہونیوالے کریک ڈاؤن بارے آگاہی اور روڈ سیفٹی تدابیر پر مبنی معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیئے گئے

اب آپ کو لیے چلتے ہیں پھالیہ جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں تصور عباس
ہیڈ آف پولیس ٹریفک پنجاب جناب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات /ویژن کے پیش نظر ڈی پی او منڈی بہاوالدین جناب رضا صفدر کاظمی صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاوالدین جناب محمد اسلم گوندل صاحب اور
انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین نے سپیرئیر کالج پھالیہ میں ٹریفک آگاہی سیمنار کا انعقا گیا جس میں طلباء کو پیدل روڈ کراسنگ، روڈ پر پیدل چلنےکےمحفوظ طریقہ کار
ہیلمٹ کی اہمیت وافادیت اور دوران سفر ہیلمٹ نہ پہننے والےموٹر سائیکل سواروں کیلئے ہائیکورٹ کی جانب سے ٹریفک جرمانے کی شرح میں اضافے ،
ون ویلنگ ،تیز رفتاری،ون وے کی خلاف ورزی اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات سمیت ٹریفک کے قواعد و ضوابط اور روڈسیفٹی تدابیر کےحوالےسےآگاہی لیکچر کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت ،کم عمر یا بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانےکی قانونی ممانعت اورکم عمری میں یابغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والےڈرائیورزکے خلاف شروع ہونیوالے کریک ڈاؤن بارے آگاہی اور روڈ سیفٹی تدابیر پر مبنی معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیئے گئے
تصور عباس بیورو رپورٹ پھالیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں