151

منڈی بہاوالدین، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا منڈی بہاوالدین کا دورہ

منڈی بہاوالدین، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا منڈی بہاوالدین کا دورہ

، دورے کے دوران انہوں نے الیکشن میٹریل کی ترسیل و تقسیم سمیت سکیورٹی ودیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔منڈی بہاوالدین بہاوالدین، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کر کے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور الیکشن انتظامات بارے بریفنگ لی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں عام انتخابات کے پر امن اور کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن میٹریل کی پولنگ سنٹرز پر بحفاظت منتقلی جاری ہے، جس کو آج رات تک مکمل کر لیا جائے گا، ضلع بھر کے 80انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ،پاک آرمی ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کے پرامن اورمنصفانہ انعقاد کو یقینی بنائیں گے ۔تمام ادارے انتخابی عمل کی پر امن تکمیل کیلئے اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں