65

راجن پور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مٹھن حافظ شفیق الرحمن نے بروقت کاروائی

اب آپ کو لیے چلتے ہیں راجن پور عنصر عباس کی رپورٹ کے مطابق
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے ونگ میں نقب زنی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی ،اطلاع کے مطابق چور 10 لاکھ مالیتی مال مویشی چوری کر کے فرار کو گئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مٹھن حافظ شفیق الرحمن نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ چور گینگ کا تعاقب کیا۔ ملزمان نے پولیس کو آتا دیکھ کر رات کی تاریکی اور دھند کی مدد سے مال مویشی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کے بروقت رسپانس پر چوری کی واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔ ریکور شدہ مال مویشی 10 لاکھ مالیتی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے بروقت رسپانس پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو خراج تحسین
بیورو رپورٹ عنصر عباس راجن پور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں