67

انتظامیہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن و کلا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں سیکرٹری بار محمد نوشیرواں مارتھ خواتین کے لیے بارکا ماحول بہتر بنائیں گے اور الگ باروم کا جلد افتتاح کیا جائے گا

انتظامیہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن و کلا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں سیکرٹری بار محمد نوشیرواں مارتھ
خواتین کے لیے بارکا ماحول بہتر بنائیں گے اور الگ باروم کا جلد افتتاح کیا جائے گا
منڈی بہاوالدین (ندیم اقبال)سابق صدر بار رنگزیب گوندل اور سیکرٹری بار محمد نوشیر واں مارتھ سے سینئیر ایڈووکیٹ ہائیکو نامور قانون دان راحیلہ خانم چوہدری کی ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوشیرواں مارتھ کا کہنا تھا میں اپنے تمام دوستوں وکلا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری ہر سطح پر سپورٹ کی مدد کی دعائیں کیں منڈی بہاولدین کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مارتھ فیملی کو عزت بخشی اب تمام وکلا کو تبدیلی نظر آئے گی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی سیکورٹی اور وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ساتھی وکلا کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں انشاءاللہ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے سابق صدر اورنگ زیب گوندل نے کہا کہ ہمارے گروپ کی مسلسل کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور وکلا کو ساتھ لے کر چلتے ہیں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں خواتین کا احترام کرتے ہیں تمام وکلا کے ذاتی مسئلوں کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں راحیلہ خانم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے خواتین کی طرف سے اپنے تحفظات سے اگاہ کیا اور کچھ مطالبات کیے جس کو سیکرٹری بار نوشیرواں مارتھ اور سابق صدر بار اور گروپ لیڈر اورنگزیب گوندل تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں گے اور سب کو نظر بھی آئے گا
آخر میں سیکرٹری بار محمد نوشیر واں مارتھ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اورنگزیب گوندل اور نامور قانون دان راحیلہ خانم چودری نے ملکوال بار رضوان اللہ گوندل کو تحصیل ملکوال بار کا صدر بننے پر مبارکباد دی
کیمرہ مین ندیم اقبال کے ساتھ راجہ زبیع الرحمٰن منڈی بہاوالدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں