بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امداد کے نام پر خواتین کی تزلزل کی جارہی ہے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امداد کے نام پر خواتین کی تزلزل کی جارہی ہے
رٹ نیوز کی ٹیم شکایت پر پہنچی تو دیکھا سینکڑوں خواتین لائنوں میں اور ایک ملازم وہ بھی فون پر
منڈی بہاﺅالدین (شکایت سیل رٹ نیوز )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکایت تو کافی عرصے سے موصول ہو رہیں تھیں رٹ شکایت سیل کے انچارج راجہ جواد انجم اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے تو رٹ کے کیمرے کی آنکھ نے دیکھا کہ کہ سینکڑوں خواتین لائنوں میں کھڑی ہیں اور ایک شخص ان کو ڈیل کر رہا ہے اور وہ بھی ہر دو منٹ بعد ٹیلی فون پر مصروف ہوجاتا ہے اور مختلف نقائص نکال کر خواتین کو مایوس کرتا رہا ایک سائل نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر رٹ نیوز کو بتایا کہ یہ لوگ جان بوجھ کر چھوٹی موٹی غلطیاں نکالتے ہیں اور پھر ایک مخصوص شخص کے پاس بھیج کر پیسے وصول کرتے ہیں لائنوں میں لگی خواتین مجبور لاچار اور بے بس ہیں جو کسی قسم کی شکایت اس لیے نہیں کرتی کہ ہمیں یہ امدادی رقوم نہیں دیں گے اور سارا سارا دن یہاں بیٹھ کر مایوس ہو کر رات کو واپس گھر لوٹ جاتی ہیں لمہ فکریہ یہ ہے کہ امداد کے نام پر پاکستانی قوم عوام اور ہوا کی ان بیٹیوں کو کیوں اور کس لیے ذلیل کیا جا رہا ہے کیا اس کا کوئی بہتر حل اور اچھا طریقہ کار نہیں نکالا جا سکتا کہ لوگوں کو گھر بیٹھ کر پتہ چل جائے کہ وہ امداد کے اہل ہیں یا نہیں یا کسی سیاسی ڈیرے کی چٹ چاہیے یا کوئی بڑی سفارش رٹ نیوز کی ٹیم نے ندیم افضل چن پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی لیڈر اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خواتین کو اس ذلت سے بچا کر کوئی مناسب طریقہ کار بنایا جائے تاکہ خواتین امداد کے نام پر رسوا نہ ہوں اور ان کو عزت کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹس سے رقم مل جائے کیمرا مین ندیم اقبال کے ساتھ راجہ جواد انجم رٹ نیوز بے دفتر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام منڈی بہاؤالدین

اپنا تبصرہ بھیجیں