70

پاکستان پیپلز پارٹی کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے چوہدری تصور چیمہ

پاکستان پیپلز پارٹی کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے چوہدری تصور چیمہ
منگووال(حکیم محمد ارشد سے) عوام ممتاز سیاسی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری چوھدری تصور اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت چوہدری قمر زمان کائرہ کی پہچان اللہ نے کامیابی دی تو سہولیات دہلیز پر فراہم کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفاد کی سیاست کی ہے چوہدری قمر زمان کائرہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہیں چوہدری قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے اپنے حلقہ سمیت پورے گجرات میں گیس بجلی سڑکوں صحت و تعلیم پر اربوں روپے کے منصوبے مکمل کروائے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی قمر زمان کائرہ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ان کی کامیابی کی ضمانت ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیول پلینگ فیلڈ کی بات کی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا برابر موقع ملنا چاہیے انشاءاللہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواران کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں