77

سموگ بنیادی طور پر پورے پنجاب کا مسئلہ ہےاسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد ریاض

ملکوال( محبوب مدنی سے)سموگ بنیادی طور پر پورے پنجاب کا مسئلہ ہے لیکن حکومت نے تکنیکی بنیادوں پر صورت حال کا جائزہ لے کر جن ڈویژنز میں لاک ڈاؤن کی منظوری دی ہے وہاں اسکی پابندی بھی انتہائی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ چونکہ گوجرانوالہ ڈویژن بھی پنجاب حکومت کی طرف سے متاثرہ ایریا میں شامل کیا گیا ہے لہذا ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی اسکی احتیاط اور پابندی لاگو کی گئی کے، محمد ریاض نے مزید کہا کہ سرکاری انتظامیہ سمیت عوام کے تمام طبقات پر حکومتی احکامات پر عمل کرنا لازم ہوتا ہے لہذا ایسی صورت میں ریلیف صرف اسی صورت دیا جا سکتا ہے جب حکومت کی طرف سے اسکی اجازت ہو گی، لاک ڈاؤن میں عوام اور تاجر برادری کی طرف سے تعاون کی امید ہے انشااللہ یہ ہم سب کیلئے بہتر ہوگا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں