82

ملزم سے افغان سیٹیزن کارڈ اور ایف آئی اے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا

ایف آئی اے نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل انعام اللہ خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتا تھا،ملزم نے متعدد ٹریول ایجنسیز کو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کیا ، اس کے علاوہ ملزم نے پیٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں سے بھی بھتے کے نام پر بھاری رقوم وصول کی۔
ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم سے افغان سیٹیزن کارڈ اور ایف آئی اے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں