89

ایس ایچ او ادریس افضل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے

جرائم پیشہ عناصر جرائم چھوڑ دیں یا علاقہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے،ادریس افضل
پرفیشنل جرنلسٹ ورکنگ منگووال کے صحافیوں سے گفتگو

منگووال روز نامہ رٹ نیوز کے بیوروچیف (حکیم محمد ارشد سے) پروفیشنل جرنلسٹ ورکنگ گروپ منگووال کے سینئیر ارکان صدر منگووال پریس کلب فیصل وڑائچ، چئیرمین حکیم محمد ارشد،سابق صدرقمر شہزاد، مرزا عادل ارکان کی ایس ایچ او تھانہ منگووال ادریس افضل سے اہم ملاقات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور منشیات فروشی،ڈکیتی راہزنی سمیت مختلف جرائم کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔گیا،اس موقع پر ایس ایچ او ادریس افضل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،جرائم پیشہ عناصر جرم چھوڑ دیں یا علاقہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان اور جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس اور میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے اگر پولیس اور میڈیا مل کر کام کریں تو علاقہ میں جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے اس موقع پر پروفیشنل جنرلسٹ ورکنگ گروپ منگوال کے صحافیوں نے ایس ایچ او ادریس افضل کہ مثبت سوچ اور بہترین حکمت عملی کو سراہا اور پولیس کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں