82

ملکوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر کی قسمت جاگ گئی

ملکوال( محبوب مدنی سے)ملکوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر کی قسمت جاگ گئی، محلہ فضل آباد کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والا فاسٹ باؤلر خرم شہزاد قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا، میری سفارش صرف اللہ کی ذات تھی، خرم شہزاد۔ تفصیلات کیمطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے دورہ کیلئے پاکستانی ٹسٹ اسکواڈ میں خرم شہزاد کو بھی شامل کر لیا ہے، خرم شہزاد نے کرکٹ کا آغاز ملکوال کے مقامی کرکٹ کلب سے کیا تھا جسے بعد میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے علاؤہ پی ایس ایل کھیلنے کا مواقع بھی ملے جس میں انہوں نے بہترین پرفارمنس دی، گزشتہ قائد اعظم ٹرافی میں خرم شہزاد بیسٹ باؤلر رہے جس پر قومی سلیکشن کمیٹی نے خرم شہزاد کو پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، نوجوان کرکٹر کے دوست احباب، رشتہ دار اور ہم عصر کھلاڑی اس کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں، خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا ہے کہ میری کوئی سفارش اور اپروچ نہ تھی والدین اور دوستوں کی دعاؤں کے بعد میری سب سے بڑی مدد اللہ پاک کی طرف سے ہوئی ہے اور مجھے یقین تھا کہ اللہ مجھ پر کرم فرمائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں