امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ سندھ کی تعمیر و ترقی امن اور روشنیوں کی بحالی کے لیے عوام عام انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں

دیانتدار قیادت ہی مسائل حل اور عوام کے حقوق کی حفاظت کرسکتی ہے:
محمد حسین محنتی
شہدادپور ( بیورو چیف:شعیب اسلام ) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ سندھ کی تعمیر و ترقی امن اور روشنیوں کی بحالی کے لیے عوام عام انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں۔اہل و دیانتدار قیادت ہی مسائل حل اور اہل سندھ کے حقوق کی حفاظت کرسکتی ہے۔انتخابات بھی اقامت دین کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
کارکنان جوش وجذبہ اور ایمانی طاقت کے ساتھ اس تاریخی معرکہ کی بھرپور تیاری کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدادپور میں خصوصی اجتماع کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر
امیر ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری،امیرجماعت اسلامی شہدادپور آصف محمود قریشی، صدرالخدمت فاونڈیشن سید ارشاد ظفر بخاری،ناٸب قیم ضلع محمد ارشد سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ صوبائی امیر نے مزید کہاکہ جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پہلے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے بھانے تلاش کرتی رہی مگر اب جب ہوگئے ہیں تو کم وبیش ایک سال گزرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے تمام نماٸندوں کی کارگردگی صفر ہے
بلدیاتی انتخابات سے لیکر ہر شعبہ میں پیپلزپارٹی نے اپنی نا اہلی کا ثبوت دیا ہے۔ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بجائے اس میں ردوبدل کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ کارکنان کی شب و روز کی محنت ہی جماعت اسلامی عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے عوام عام انتخابات میں ترازو نشان پر مہر لگاکر کامیاب یقینی بنائیں۔جماعت اسلامی ہی دیانت دار اور بے لوث قیادت فراہم کرسکتی ہے جوعوام کے مسائل کوحل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں