121

ایک مثالی گھنیاں گاؤں ہے جو تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین میں واقع ہے

کوشش کریں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اس کی ایک مثال گھنیاں گاؤں ہے جو تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین میں واقع ہے آج یہ ایک مثالی گاؤں ہے یہاں پر عوام کو وہ تمام سہولیات میسر ہیں جن سے پاکستان کے بڑے شہروں کی عوام بھی محروم ہے گھنیاں میں بہترین صفائی کا نظام بہترین ایمبولینس سروس بہترین سیکورٹی سسٹم بہترین سٹریٹ لائٹس پراجیکٹ غریب طبقے کی امداد کا بہترین نظام گاؤں کے نوجوانوں اور خواتین کو ہنر سکھانے کا بہترین پراجیکٹ ، صحت کے حوالے سے وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپ کی سہولت ۔ گاؤں کے تقریباً تمام یتیم بچوں کی تعلیم و کفالت کا بہترین نظام گاؤں میں بے شمار ہونے والے فلاحی کام،گاوں میں امن و امان اور محبت کی فضا گاؤں کے مسائل کو حل کرنے کا بہترین نظام موجود ہے یہ جتنا بھی سسٹم ہے یہ سب گھنیاں کی باشعور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بنا کر ایک مثال قائم کر دی ہے گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پروفیشنل طریقے سے کام کرتے ہوئے آج اپنے گاؤں کا نقشہ ہی بدل دیا ہے حکومتوں نے ہمیشہ عوام کے لیے سوائے مسائل کے اور کچھ نہیں چھوڑا عوام اگر کوشش کرے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مسائل حل کرے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔رپورٹ راجہ مزمل عباس سینیئر بیورو چیف بولتا پنجاب نیوز منڈی بہاؤالدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں