77

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ پر مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک میں پابندی عائد

(آن لائن فرنٹ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ پر مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک میں پابندی عائد۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم کو کویت، عمان اور قطر سمیت مختلف خلیجی ریاستوں نے اسلام مخالف ہونے کے باعث ممنوع قرار دے دیا خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف اس فلم میں مرکزی کردار جبکہ عمران ہاشمی عالمی دہشت گرد تنظیم کے رہنما کا منفی کردار نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے، تاہم یہ فلم بھی پہلی 2 فلموں کی طرح اپنا جادو نہ چلا سکی۔ابتدائی تخمیے کے مطابق فلم تیسرے دن باکس آفس پر صرف 42 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی جو کہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے 2 دنوں کے کاروبار کے مقابلے میں کم ہے اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ خلیجی ممالک میں پابندی کے بعد ’ٹائیگر 3‘ کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے پر کویت اور قطر میں تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں