61

بلدیہ سانگھڑ کی جانب سے ھمیں اپنے وارڈوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی فنڈ مہیا نہیں کیا گی کونسلر عبدالطیف عرف خان مریا

سانگھڑ بیورو چیف وقار بھٹی۔ پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے سٹی صدر اور وارڈ نمبر 12سے منتخب کونسلر عبدالطیف عرف خان مری نے بلدیہ سانگھڑ میں ھونے والی مبینہ کرپشن اور شہر کے بنیادی مسائل پر رٹ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ھمیں منتخب ھوۓ ایک سال سے زائد عرصہ ھوچکا ھے بلدیہ سانگھڑ کی جانب سے ھمیں اپنے وارڈوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی فنڈ مہیا نہیں کیا گیا بلدیہ سانگھڑ کا ماہانہ فنڈ 3کروڑ27لاکھ جس میں سے ماہانہ تنخواہوں اور پینشن کی مد میں تقریباً پونے دو کروڑ چلا جاتا ھے باقی ڈیڑھ کروڑ کرپشن کی نظر ھوجاتا جس کا کوئی پتہ نہیں چلتا بلدیہ کے کافی ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جارہی شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ھو چکا ھے شہر میں صفائی ستھرائی نہ ھونے کے برابر ھے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ھوۓ ھیں گٹروں اور نالیوں کا پانی روڈوں پر کھڑا ھے جو عوام کے لیے شدید تکلیف کا باعث بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کے لیے استعمال ھونے والی مشینری ناقابل استمال ھے اور اوراس کی منٹنس کے لیے ہر ماہ لاکھوں روپے خردبرد کر لیے جاتے منتخب کونسلر عبدالطیف عرف خان مری کا کہنا ھے کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ ھونا چاھیے مگر یہ عوام کا پیسہ چیرمین سی ایم او اور ان کے لاڈلے حواریوں کے اکاونٹس میں منتقل ھو رہا ھے ھم چیرمین اور سی ایم کو باور کرانا چاہتے ھیں بلدیہ کا جو سرکاری فنڈ ھے وہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاۓ نہ کہ اپنی جیبوں میں بھرا جاۓ ھم پیر صاحب پگارا کے مرید اور ان کی پارٹی کے ورکر ھیں اور ھمیں الله پاک نے نوازا ھوا ھے ھم خاندانی زمیندار ھیں پورا سانگھڑ ھمارے نام سے بخوبی واقف ہے اور ھم پیر صاحب پگارا کی ھدائت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ھمارے دروازے ھمیشہ کھلے ھوۓ ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں