گجرات ۔پولیس تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری
4منشیات فروش گرفتار ۔مجموعی طور پر2کلو سے زائد چرس برآمد ،الگ الگ مقدمات درج
گجرات (نمائندہ خصوصی حافظ محمد زبیر سے) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات ذوالفقار SI نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان 1۔ عرفان سرور ولد غلام سرور سکنہ عمران پور ہ جلالپورجٹاں سے 255گرام چرس، 2۔ شاہ زیب خاں ولد عبد الرئوف سکنہ شہابدیوال سے 515گرام چرس، 3۔ عدیل خاں ولد محمد خاں سکنہ نظام آباد رحمان شہید روڈ سے260گرام ، 4۔ عابد اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ گجرات سے 1255گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے
136