(ویب ڈیسک رٹ نیوز )واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کردیا ہے جس میں اب صارف کو رسائی حاصل ہو گی کہ وہ دوسروں کو ایچ ڈی ویڈیوز بھج سکے گا،اس سے پہلے یہ سہولت اس ایپ میں موجود نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ایچ ڈی ویڈیوز سپورٹ کا ایک نیا فیچر متعارف کروا دیاہے۔17 اگست کو میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایچ ڈی تصاویر کی سہولت صارفین کو فراہم کی گئی تھی۔اس موقع پر کمپنی انتظامیہ نےعہد کیا تھا کہ بہت جلد ایچ ڈی ویڈیوز کے لیے بھی سپورٹ فراہم کی جائے گی،اس عہد کو کمپنی نے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔
اب واٹس ایپ یوزرز ایچ ڈی تصاویر کے ساتھ ساتھ ویڈیوز کو بھی واٹس ایپ پر سینڈ کر سکتے ہیں،یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا یا گیا ہے جو آے والے چند دنوں میں صارفین کیلئے قابل استعمال ہوگا۔نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ یوزرز (720)ریزولیوشن والی ویڈیوز سے شیئر کر سکیں گے جو کہ اس سے قبل (480)تک ہی ویڈیوز کوالٹی کو بھیجنے تک تھا، اس نئے فیچر کا تجربہ چند ماہ سے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیا جارہا تھا اور اب کامیاب تجربے کے بعد اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس ویڈیو کو منتخب کریں اور جس کو شیئر کرنا چاہتے ہیں اور اسکرین پر اوپر ایڈیٹنگ ٹولز میں جا کر ایچ ڈی کے آپشن پر کلک کردیں،آپشن کلک کرنے کے بعد ایک نئی پوپ اپ ونڈو کھل جائے گی جہاں آپ باآسانی ویڈیو کوالٹی کو منتخب کر سکیں گے۔