80

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کے تبادلے کی وجہ سامنے آگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط لکھ کر اپنے تبادلے کی درخواست کی،رجسٹرار ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں سیشن جج ہمایوں دلاور کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کے چیئرمین کے خلاف فیصلہ دینے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی، دنیا بھر سے مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، میرے بچوں کو بھی سکول جاتے ہوئے غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔ سیشن جج کے مطابق میرے اہلخانہ کے خلاف منصوبہ بندی کے ساتھ سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جبکہ حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران بھی مجھے غیرمناسب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،ہمایوں دلاور نے درخواست کی کہ میرا جوڈیشل کمپلیکس کی خصوصی عدالتوں یا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا جائے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو ( او ایس ڈی ) بنا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں