51

اس وقت نوابزادہ نصر اللہ کا کردار صرف آصف زرداری ادا کر سکتے ہیں

اسلام آباد (فرنٹ ڈیسک رٹ نیوز) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں اور کھمبے والے انتخابات سے ڈرتے ہیں۔اس وقت نوابزادہ نصر اللہ کا کردار صرف آصف زرداری ادا کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے اے آر وائے نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملک میں سیاست نہیں مینجمنٹ ہو رہی ہے،نواز شریف کی واپسی کا شہباز شریف سے پوچھنا چاہیے جو وزیراعظم رہے۔
انہوں صدر ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف خوش ہیں اور کہتے ہیں 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوں تو پھر بھائی کیوں پاکستان نہیں آیا؟۔ مریم نواز کے مگ کی تبدیلی دیکھی ہے،نظریے کی تبدیلی کا ابھی نہیں دیکھا۔ رہنما پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتے دیکھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں