64

سینکڑوں ملازمین سخت گرمی اور حبس زدہ موسم میں محمکہ ہائی وے کے متعلقہ کام کرنے پر مجبور

پھالیہ( مرزا قیصر فاروق ) محکمہ تعلیم کے چھوٹے ملازمین سے زبردستی بیگار لیا جانے لگا۔ محکمہ تعلیم کے سینکڑوں ملازمین کو مین روڈ کی صفائی پر لگا دیا گیا۔ سینکڑوں ملازمین سخت گرمی اور حبس زدہ موسم میں محمکہ ہائی وے کے متعلقہ کام کرنے پر مجبور۔ چیف سیکرٹری کے دورے کی وجہ سے سڑک کا مخصوص حصہ ان ملازمین سے صاف کروا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پھالیہ میں محکمہ تعلیم کے سینکڑوں چھوٹے ملازمین کو مین گجرات منڈی بہاوالدین جی ٹی روڈکی صفائی پر لگا دیا گیا جبکہ سڑکوں کی صفائی کا کام محکمہ ہائی وے کی زمہ داری ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے غریب ملازمین اس سخت گرمی۔ چلچلاتی دھوپ اور حبس زدہ موسم میں سڑک کی صفائی کررہے ہیں اس سلسلہ میں جب ان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سکولز کے سربراہان نے ہمیں حکم دیا ہے کہ جاکر سڑک کی صفائی کرو اور اسی حکم کے تحت صفائی کررہے ہیں اور یہاں پر موجود محکمہ تعلیم کے افسران نے باقاعدہ ہماری حاضری لگائی ہے اور نہ آنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ اس سارے کام کی نگرانی کرنے والے محکمہ تعلیم کے افسران جن میں ایک ہیڈکلرک عبید اللہ کا کہنا تھا کہ یہ آرڈر ہمیں اسسٹنٹ کمشنر دیے تھے جس پر ہم عمل کروا رہے ہیں اور وہاں پر موجود دو اے ای اوز جہانگیر اور عثمان کا موقف تھا کہ ان کو محکمہ تعلیم کے افسران کی طرف سے وٹس اپ آرڈر موصول ہوا کہ چیف سیکرٹری صاحب تشریف لا رہے ہیں اور جس جگہ پر انھوں نے آنا ہے اس راستے کی سڑک کو اور سڑک کے ڈیوائڈر کی صفائی کروائی جائے اس لیے ہم نے ساری تحصیل پھالیہ کے سینکڑوں چھوٹے ملازمین کو بلا کر ان سے سڑک کی صفائی کروا رہے ہیں ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ یہ محکمہ ہائی وے کا کام ہے اور محکمہ تعلیم کے ملازمین سے ناجائز کام کروایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ اور اس سلسلہ میں ہمیں کوئی باضابطہ آرڈر موصول نہیں ہوئے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان ملازمین کو اس مشقت کا کوئی معاوضہ ٹی اے ڈی اے صورت میں دیا جائے گا تو انھوں بتایا کہ بالکل نہیں یہ کام بلا معاوضہ کروایا جارہا ہے۔۔ وہاں پر موجود کام کرنے والے ملازمین جو کہ کیمرے کے سامنے بات کرتے ہوئے بھی ڈر رہے تھے ان کا کہنا تھا ہم غریب لوگ جو کہ پہلے ہی غلط حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے مارے ہوئے ہیں یہ لوگ جو خود تو ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر ہم پر ظلم کرہے ہیں اور ہم اتنے بے بس ہیں کہ اس کے خلاف احتجاج بھی نہیں کرسکتے اس لیے ہماری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہمیں ان کے مظالم سے بچایا جائے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں