بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے: صدر انجمن تاجران دیوان معیزاللہ

بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے: صدر انجمن تاجران دیوان معیزاللہ
بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، غریب آدمی کےلئے مشکل ترین حالات میں دو وقت کی روٹی کھانا اور بچوں کا پیٹ پالنے سے مشکل ہو تا جا رہا ہے ، غریب سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے، آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں سے غریبوں کو بچایا جائے ، میاں لیاقت نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کےلئے کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب آدمی کو ریلیف دیا جائے، آئی ایم ایف اگر ہماری مجبوری ہے تو کیا اس کے عوام دشمن فیصلے ہم پر مسلط کئے جائیں گے ، ان فیصلوں کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب عوام کو سبسڈی دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں