120

گلیوں محلوں بازاروں چوکوں چو ہراہوں پر بجلی کے لٹکتی جھولتی تاروں نے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے

پھالیہ ( مرزا قیصر فاروق)واپڈا اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہر بھر میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں واپڈا اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کا سپلائی سسٹم زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے گلیوں محلوں بازاروں چوکوں چو ہراہوں پر بجلی کے لٹکتی جھولتی تاروں نے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے بارش اور تیز آندھی کے موسم میں ان بجلی کی تاروں کا ٹوٹ کر گھروں کی چھتوں اور گلیوں میں گرنا روز کا معمول بن چکا ہے شہریوں نے ایکسیئن پھالیہ اور گیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں جگہ جگہ لٹکتی تاریں جو کہ کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ان کو فوری طور پر درست کیا جائے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں