138

علم و ادب کی حسین تصویر۔ حسن انتظام کی صلاحیتوں کا مجسمہ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ رخسانہ قدیر محکمانہ روایات کے مطابق ٹرانسفر کا حصہ بن گئیں۔

گلیانہ (بیورو چیف )علم و ادب کی حسین تصویر۔ حسن انتظام کی صلاحیتوں کا مجسمہ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ رخسانہ قدیر محکمانہ روایات کے مطابق ٹرانسفر کا حصہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کا ریکارڈ صاف،باوقار اور کرپشن سے پاک ھے۔ انہوں نے بیک وقت سیکینڈری اور ایلیمنٹری خواتین آفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔ ہر شعبے میں بروقت اپناکام مکمل کیا۔پرائمری، مڈل اور ہائی سکول کے اساتذہ کرام کو برابر عزت بخشی۔ان کی پروموشن پر دل جمعی سے کام کیا اور کبھی رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں۔اساتذہ کے مسائل فوری دل چسپی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے۔وہ حوصلہ مند،دلیر اور مثبت سوچ کی حامل خاتون ھیں۔ لہٰذا تبادلے کے بعد بھی ان کا مسکراتا چہرہ ایسے ہی چمکتا دمکتا رہے گا ۔اللہ تعالیٰ ان کو آئندہ بھی عزت و آبرو والا رتبہ عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں